تجاوزات ہٹانے کیلئے پولیس چاروں ٹی ایم ایز کے ساتھ بھر پور تعاون

کریگی،سیدخالدہمدانی والدین اپنے کمسن بچوں کے ذریعے موٹر سائیکل اور رکشہ چلانے سے گریز کریں،ڈی پی اوکاکھلی کچہری سے خطاب

جمعرات 20 ستمبر 2018 19:16

صوابی ۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ ضلع صوابی میں ناجائز تجاوزات ہٹانے کے حوالے سے پولیس چاروں ٹی ایم ایز کے ساتھ بھر پور تعاون کرئے گی،والدین اپنے کمسن بچوں کے ذریعے موٹر سائیکل اور رکشہ چلانے سے گریز کریں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے تھانہ کالو خان میں کھلی کچہری سے خطاب کر تے ہوئے کیاجس میں ڈی ایس پی سرکل رزڑ شکیل خان ،ایس ایچ او کالوخان شفیع الرحمن خان ،ایس ایچ او پرمولی زرنبی خان ،ڈی آر سی ممبران ،تحصیل ناظم رزڑ غلام حقانی، نائب ناظم حافظ محمد بلال، جے یو آئی کے رہنما مولانا مفتی نعیم خان حقانی،ٹی ایم اے رزڑ افسران ،مذہبی شخصیات،سیاسی و سماجی کارکنوں و دیگرہر مکتب فکر اشخاص نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی سید خالد ہمدانی کی جانب سے منعقدہ اس کھلی کچہری میں لوگوں نے مسائل کے انبارلگادئیے۔ عوام کی طرف سے منشیات ،آئیس،ہوائی فائرنگ، لاؤڈ سپیکر کے بے جا استعمال کے لئے مہم چلانے اور ان جرائم کے مرتکب اشخاص کے خلاف خلاف قانونی چارہ جوئی پر بات کی گئی ،دیہہ نارنجی کے سابقہ ناظم افسر خان نے پولیس پوسٹ نارنجی کوایک عدد موبائیل پک اپ فراہمی کی تجویز پیش کی ۔

ڈی پی او نے مسائل غورسے سنے اورانہیں ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی کرائیں۔ ۔ڈی پی او صوابی نے یہ بھی باور کرایا کہ اگر کسی اطلاع دہندہ کا نام کسی پولیس آفیسر نے افشاء کیا تو اس کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اور فی الفور نوکری سے برخاست کیا جائے گا۔ڈی پی او صوابی نے پولیس افسران کو عوام کے ساتھ مثبت و شائستہ رویہ سے پیش آنے اور ان کے مسائل کی بروقت اور احسن طریقے سے حل کرنے کی تاکید کی ۔

ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی نے عوام الناس کے سوالات کے خیر مقدم کرتا ہوا عوام سے پولیس کیساتھ ہوائی فائرنگ کی تدارک ،منشیات فروشی اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور تعاون کی اپیل کی اورایک بار پھر مثالی سطح پر اصلاحی جرگوں کی بحالی اور کارکردگی پر سیر حاصل بحث کرتا ہوا ان کوحراج تحسین پیش کی ،اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ٹریفک سٹاف ,تجاوزات اور شیوہ اڈہ بازار مسلکہ راستوں پررش قابو کرنے کے لئے،,اے سی، ٹی ایم اے ، تحصیل ناظم کیساتھ مقامی لوگوں کا میٹنگ کا عندیا دے دیا۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں