صوابی الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کی پولیس کی جانب سے نجی ٹی وی کے رپورٹر کے ساتھ ناروا سلوک کی شدید مذمت

پیر 24 ستمبر 2018 17:48

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) صوابی الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن نے شیر گڑھ ضلع مردان میں پولیس کی جانب سے نجی ٹی وی کے رپورٹر آفتاب احمد کے ساتھ ناروا سلوک رکھنے کی شدید مذمت کر تے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا اور ڈی آئی جی مردان ریجن سے واقعے کا نوٹس لے کر ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں صوابی الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت محمد فاروق منعقد ہوا جس میں عظمت علی خان، محمد عادل ، محمد شعیب ، محمد ریاض ، رخسار علی ، مصطفی کمال اور امجد علی نے شرکت کی۔ اجلاس میں شیر گڑھ میں صحافی آفتاب احمد کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی شدید مذمت کر تے ہوئے آئی جی پی خیبر پختونخوا اور ڈی آئی جی سے واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں