صاف اور سرسبز پاکستان ہم سب کی مشترکہ مہم ہے‘مقررین کا خطاب

ہماری آنے والے نسلوں کی صحت کے لئے ضروری ہے ہم اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں، بونیرمیں آگاہی واک

منگل 16 اکتوبر 2018 13:43

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) کلین اینڈ گرین پاکستان مہم بونیر کے 105 ویلج کونسلوں میں منانے کے لئے بونیر کے مرکزی بازار سواڑی میں ڈپٹی کمشنر شفیع اللہ خان ،ڈسٹرکٹ ناظم ڈاکٹر عبیداللہ ،ڈسٹرکٹ نائب ناظم یوسف علی خان ،اسسٹنٹ ڈائیریکٹر لوکل گورنمنٹ امان اللہ اور تحصیل ناظم گاگرہ کی سربراہی میں ایک تقریب اور بازار میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔

ویلج کونسل ناظمین اور سیکرٹری ویلج کونسل سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صاف اور سرسبز پاکستان ہم سب کی مشترکہ مہم ہے۔مرکزی اور صوبائی حکومت نے جو مہم پورے ملک میں شروع کی ہے اس کو کامیاب بنانے کے لئے ہم مل جل کر کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری آنے والے نسلوں کی صحت اورترقی کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔

(جاری ہے)

زیادہ سے زیادہ درخت لگاکر سرسبزگی پیداکریں۔انہوںنے کہا کہ بونیر کے 105 وویلج کونسلوں میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی مہم شروع کی جارہی ہے۔صفائی نصف ایمان ہے۔اگر ہمارے ارد گرد کا ماحول صاف ہوتو ہم بہت سے بیماریوں سے بچ سکتے ہے۔انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ صفائی مہم کے سلسلے میں ناظمین کا ساتھ دیں۔اگر عوام صفائی مہم میں حصہ نہیں لیں گیںتو پائیدار صفائی کا خواب پورا ہونا مشکل ہے۔ڈی سی بونیر نے کہا کہ بونیر کی ضلعی حکومت اور ضلعی انتظامیہ مل کر بونیر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔بونیر کی ترقی ہم سب کا مشترکہ مشن ہے۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں