صوابی، موٹر سائیکل سڑک کے کنارے نالے میں گر جانے سے ماں بیٹا جاں بحق

پیر 12 نومبر 2018 23:55

صوابی۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) موضع پنج پیر میں موٹر سائیکل سڑک کے کنارے نالے میں گر جانے سے ماں بیٹا جاں بحق ہو گیا جب کہ موضع قدرہ علاقہ خدوخیل میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے گائوں قدرہ کا باشندہ جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز کا ایک نوجوان چودہ سالہ سمران ولد فضل آمین اپنی ماں کے ساتھ موٹر سائیکل پر فاتحہ خوانی کے لئے شگئی ونڈ جارہے تھے جب وہ بدری نالہ پل سے گزر رہے تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل کا ٹائر پنکچر ہونے سے سڑک کے کنارے نالی میں موٹر سائیکل بے قابو ہو جانے سے گر گئی جس کے نتیجے میں دونوں ماں بیٹے موقع پر جاں بحق ہو گئے جب کہ حادثے میں موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی جسے پولیس تھانہ زیدہ نے اپنی تحویل میں لے لیا ۔

دریں اثناء خدوخیل ڈاگئی علاقہ بونیر کے گائوں کالا سینگ میں موضع قدرہ ضلع صوابی کے ایک شخص عمران کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔وجہ قتل اور ملزمان معلوم نہ ہو سکی طوطالئی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ دریں اثناء چھوٹا لاہور میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان عباس خان سکنہ لاہور موقع پر جاں بحق ہو گیا

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں