گورنمنٹ ہائی سکولز ٹورنامنٹ 2018ضلع صوابی کے بیڈ منٹن مقابلوں میں جی ایچ ایس زیدہ نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

جمعرات 15 نومبر 2018 23:32

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) گورنمنٹ ہائی سکولز ٹورنامنٹ 2018ضلع صوابی کے بیڈ منٹن مقابلوں میں جی ایچ ایس زیدہ نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ فائنل میچ جی ایچ ایس زیدہ اور سنٹینل سکول مرغز کے درمیان ہوا جو کہ زیدہ نے جیت لیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ادبی مقابلوں میں کوئز مقابلے جی ایچ ایس ایس ادینہ نے پہلی ، جلسئی نے دوسری اور پر مولی نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ اسی طرح بیت بازی میں جی ایچ ایس پر مولی نے پہلی ، بیکا نے دوسری اور جلبئی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈی ای او صوابی شاہی ملک اور جنرل سیکرٹری محمد فرید نے کھلاڑیوں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں