صوابی، دن دیہاڑے کار سوار مسلح ڈاکو پیٹرول پمپ مالک سے دس لاکھ سے زائد نقدی چھین کر فرار ہوگئے

جمعہ 16 نومبر 2018 18:23

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) صوابی جہانگیرہ روڈ پر تحصیل ہیڈ کوارٹر چھوٹا لاہور کے قریب دن دیہاڑے کار سوار مسلح ڈاکوپیٹرول پمپ مالک سے دس لاکھ سے زائد نقدی چھین کر فرار ہوگئے ، مزاحمت پر ڈاکووں نے پیٹرول پمپ کے مالک اور موٹر کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی تاہم مالک پمپ معجزانہ طور پر بچ گیا ۔

(جاری ہے)

گوہر خان نے تھانہ چھوٹالاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ معمول کے مطابق جمعہ کی صبح ساڑھے نو بجے اپنے پیٹرول پمپ سے کیش وصول کر کے اپنے موٹر کا رنمبرRIA465میں چھوٹا لاہور میں واقع ایک بینک میں رقم جمع کرنے جارہے تھے کہ اس دوران ذکریا شاخ کے مقام پر ایک ایکس ایل آئی موٹر کار ان کے کار سے آگے ہو کر کار کے سامنے روڈ پر کھڑی کر دی اور مسلح افراد نے کار میں موجود ساڑھے دس لاکھ سے زائد رقم بینک کے چیک بکس اور بگن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہو گئے جب کہ ملزمان نے ان کی کار پر فائرنگ بھی کی تاہم وہ بال بال بچ گئے ایس ایچ او تھانہ لاہور جواد خان اطلاع ملتے ہی بمعہ پولیس موقع پر پہنچے اور ڈاکوئوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دی ۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں