ٹوپی،مدارس کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنادیں گے وفاق المدارس العربیہ پاکستان

ضلع صوابی کے زیر اہتمام صوابی گراونڈ میں محبان اسلام کی عظیم الشان احتجاجی جلسہ سے مقررین کا خطاب

پیر 19 نومبر 2018 21:55

ٹوپی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) مدارس کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنادیں گے وفاق المدارس العربیہ پاکستان ضلع صوابی کے زیر اہتمام صوابی گراونڈ میں محبان اسلام کی عظیم الشان اختجاجی جلسہ سے مقررین کا خطاب جلسہ کا اہتمام وفاق المدارس العربیہ پاکستان ضلع صوابی نے کیا تھا جس میں ضلع بھر کے علمائے کرام ،طلباء سیاسی پارٹیوں کے قائدین اور تمام مکاتب فکر کے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی جلسہ کی صدارت ممتاز بزرگ عالم دین شیخ القران مولانا حمداللہ جا ن ڈاگئی باباجی نے کی جمعیت علامائے اسلام کے مرکزی نائب امیر مولانا فضل علی حقانی، ضلعی امیر مولانا عطاء الحق درویش،سابق صوابئی وزیر غفور خان جدون ، سنیٹر و صوبائی امیر جماعت اسلامی مشتاق خان، جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے مرکزی امیر و سابق ایم این اے مولانا خلیل احمد مخلص ، مولانا انوارالحق، مولانا حسین احمد، ضلع ناظم اعلیٰ صوابی حسن خان ایڈوکیٹ، تحصیل ناظم صوابی واحد شاہ، ضلعی نائب ناظم ڈاکٹر عصر خان ، مولانا نورالہادی، مولانا اعزازالحق، مولانا ضیاء اللہ، مفتی نصیر احمد حقانی مسئول وفاق المدارس العربیہ پاکستان ، مولانا فضل باقی اور عوامی نیشنل پارٹی کے انجنیئر امجد خان اور قومی وطن پارٹی کے ضلعی صدر مسعود جبارخان نے الگ الگ خطاب کیا اور کہا کہ ملک اور اسلام کے خلاف دشمن عناصر کے عزائم کسی طور کامیاب نہیں ہونے دیں گے ختم النبوتﷺ اور توہین رسالت کو کسی طور پر برداشت نہیں کی جائے گی موجودہ حکومت ملک میں سیکولر نظام رائج کرنا چاہتی ہیں وفاق المدارس العربیہ پاکستان ملک بھر میں اسلام کی ترویج وتبلیغ سمیت اسلامی نظام تعلیم کی خدمت کررہی ہیں موجودہ حکومت نے مدارس کو رجسٹریشن کے نام پر پابند بنانے کیلئے کام کررہی ہیں اس سے قبل بھی یہ مزموم سازشیں اسلام سے محبت کرنے والوں نے ناکام بنادی ہیں ملک پر قائدیانیت کی فروغ اور توہین رسالت قانون کو ختم کرنے کیلئے اقدمات کررہی ہیں جب کہ ان کے خواتین اسمبلی ممبران نے یہودیت کی پرچار علل اعلان شروع کیا ہے انہوں نے کہا جب تک ملک میں مدارس موجود ہیں تو اسلام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملاتے رہی گے اور یہ سلسلہ نہیں رکے گا ملک کے ہر حصہ میں محب اسلام بھر پور مہم کا حصہ رہے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ مدارس اسلام کے قلعے ہیں جس میں 35لاکھ طلباء و طالبات زیور تعلیم حاصل کررہے ہیں اب حکومت ان کو نیکٹا کے حوالے کرنا چاہتی اور ایک نصاب کے تحت حکومت کے زیر انتظام نصاب کے تحت لانی چاہتی ہیں جس کا بھر پور انداز میں مخالفت کی جائیگی۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں