نیکٹا کے ساتھ مدارس کی رجسٹریشن کسی صورت قبول نہیں،سینیٹرمشتاق احمدخان

پیر 19 نومبر 2018 23:20

صوابی۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ نیکٹا کے ساتھ مدارس کی رجسٹریشن کسی صورت قبول نہیں۔ دینی مدارس کو دشمن کی نظر سے دیکھا جارہا ہے،مدارس کی نہیں سکولوں اور کالجوں کے نصاب کی اصلاح کی ضرورت ہے۔ سکول و کالجز کے نصاب کو دین اسلام سے ہم آہنگ کیا جائے۔

مدارس کو بینک اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دی جائے۔ مدارس کی رجسٹریشن کو آسان اور سہل بنایا جائے اور مدارس کے خلاف شر انگیز پراپیگنڈا بند کیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوابی گراؤنڈ میں وفاق المدارس العربیہ کے زیر اہتمام خدمات و تحفظ مدارس کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مدارس قومی دھارے میں شامل ہیں، مدارس جدید علوم تک رسائی چاہتے ہیں اور اس میں اپنی سی کوشش بھی کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مدارس کا مقصد قرآنی نسل کی تیاری ہے جو عقیدے، شخصیت اور مشن کے حوالے سے قرآن کے رنگ میں رنگے ہوں۔ مدارس روحانی کالجز، اسلام کے تہذیبی قلعے ہیں۔ اسلامی تہذیب کی حفاظت مدارس کے علماء اور طلباء نے کی ہے۔ دینی مدارس اور مساجد کے تحفظ کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں