ٹوپی، صوبائی وزارت توانائی و بجلی 2019کے دوران 200میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت حاصل کرلے گی ، حمایت اللہ

صنعتوں کی فروغ میں صوبائی بجلی کو استعمال میں لائی جائے گی پیہور ہائیڈل پاور پراجیکٹ کی موجودہ پیداوری صلاحیت میں اضافہ کرکے گدون کی صنعت کو براہ راست فراہم کریں گے،وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے توانائی وبجلی

جمعرات 29 نومبر 2018 23:09

ٹوپی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2018ء) وزارت توانائی و بجلی صوبائی حکومت 2019کے دوران 200میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت حاصل کرلے گی صنعتوں کی فروغ میں صوبائی بجلی کو استعمال میں لائی جائے گی پیہور ہائیڈل پاور پراجیکٹ کی موجودہ پیداوری صلاحیت میں اضافہ کرکے گدون کی صنعت کو براہ راست فراہم کریں گے ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے توانائی وبجلی حمایت اللہ نے صوابی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام توانائی مشاورتی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس پیہور ہائی لیول ہائیڈل پاور پراجیکٹ گدون صنعتی بستی کے سبزہ زار میں منعقد ہو اجس میں وزیر اعلیٰ کے صوبائی مشیر برائے توانائی وبجلی حمایت اللہ،صوابی چیمبر آف کامرس کے صدر محمد ذاہد شاہ،خیبر پختون خوا چیمبر آف کامرس کے سوبائی صدر فیض محمد سابق صدور حاجی عدیل فاروقی، حاجی محمد فاضل ،ریاض الرشید، پیہور ہائی لیول کنال ہائیڈل پاور پراجیکٹ کے ریزیڈنٹ چیف انجنیئر جواد حیدر، جنرل منیجر بہادر شاہ ،ایکنامک زون منیجر محمد رفیق، فنانس کنسلٹنٹ سید ابراہیم ،ظفر خان ، عمر گل جدون ، محمد اسرار، وقاص احمداور دیگر شریک تھے اس موقع پر صدر صوابی چیمبر آف کامرس نے کہا کہ پی ایچ ایل سی 12میگاواٹ بجلی پیدا کرہی ہیں لیکن پیڈو واپڈا کو ایک روپے یونٹ پر فروخت کرکے ہم کارخانہ داروں کو 19وپے فی یونٹ مل رہی ہیں گدون انڈسٹریل اسٹیٹ کو اس وقت160میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے نجی طور پر 40 میگاواٹ پیدا کی جارہی ہے اور80میگاواٹ بجلی وپڈا پیسکو کے زریعے گدون انڈسٹریل اسٹیٹ کو فراہم کرہی ہے اس موقع پر صوبائی مشیر توانائی و بجلی حمایت اللہ نے کہا کہ صوبائی حکومت صنعتوں کی فروغ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور گدون انڈسٹریل اسٹیٹ کو مزید فعال بنانے کیلئے صوبائی حکومت پی ایچ ایل سی سے پیدا کردہ12میگاواٹ بجلی براہ راست صنعتوں کو دینے یا ویل سسٹم کے زریعے فراہم کرنے کی انتظامات کررہی ہیں تاکہ مزید صنعتیں لگائی جاسکے اسموقع پر جنرل منیجر بہادر شاہ نے صوبائی مشیر کو بریفنگ اور بعد ازاں ہائیڈل پاور کا تفصیلی دورہ کروایا۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں