صوابی ،مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق ہو گئے

جمعرات 6 دسمبر 2018 17:31

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) ضلع صوابی میں مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق موضع باجا میں گھریلو تنازغہ پر واصل خان پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جو بعد ازاں مردان ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا قتل کی دعویداری مبینہ طور پر عاشق پر کی گئی صوابی پولیس نے مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا دریں اثناء موضع یار حسین میں مسجد کے امام کی تقرری کے تنازغہ پر فائرنگ سے نعیم اللہ جاں بحق ہو گیا۔

مقتول کے بھائی فضل اللہ نے قتل کی دعویداری مبینہ طور پر حبیب اللہ پر کی ہے یار حسین پولیس نے مبینہ ملز م کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے دریں اثناء علاقہ تھانہ کالو خان کی حدود میں ڈمپر اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں موضع گلو ڈھیری اور صوابی کے دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں