سی ڈی ایل ڈی خیبر پختون خوا میں مقامی طرز حکمرانی اور ترقی کی نئی سمت متعین کردی،

صوبہ کی بلدیاتی نظام دیگر صوبوں کیلئے مثالی ہیں، صوبائی ویر شہرام خان ترکئی

بدھ 30 جنوری 2019 22:17

ٹوپی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2019ء) سی ڈی ایل ڈی خیبر پختون خوا میں مقامی طرز حکمرانی اور ترقی کی نئی سمت متعین کردی ہے صوبہ کی بلدیاتی نظام دیگر صوبوں کیلئے مثالی ہیں ان خیالات کا اظہار وزیر برائے لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹشہرام خان ترکئی کا کرنل شیر کلی میں سی ڈی ایل ڈی پروگرام کے زیر اہتمام افتتاحی تقریب میں منتخب نمائندوں اور حکومتی اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتِ خیبر پختونخوا اور یورپین یونین نے 2020 تک سی ڈی ایل ڈی پروگرام کے لئے 12 ارب روپے کا ہدف رکھا ہے تقریب سے ڈپٹی کمشنر صوابی سلمان لودھی نے شرکاء کو سی ڈی ایل ڈی پروگرام کے تحت اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں مقامی لوگوں کی شراکت داری سے کئی ترقیاتی شعبہ جات میں پانچ ارب روپے مالیت کے چار ہزار سے زائدمنصوبوںپر عمل درآمد جاری ہے تقرب سے ڈائریکٹر پلاننگ و آپریشن خیبر پختون خوا فیض محمد نے کہا کہ یورپین یونین اور حکومتِ خیبر پختونخوا ہ مشترکہ طور پر سال 2020 تک صوبے کے بارہ اضلاع میںسی ڈی ایل ڈی پروگرام کے تحت مرحلہ وار 12 ارب روپے کی خطیر رقم مختلف ترقیاتی منصوبوںپر خرچ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

حکومتِ خیبر پختونخوا ہ سی ڈی ایل ڈی پروگرام میں منتخب ویلج / نیبرہوڈ کونسلز کو شامل کرنے کا نوٹی فیکیشن پہلے ہی جاری کرچکی ہے سی ڈی ایل ڈی پروگرام کی توسیع اِس کی شفافیت اور بہتر نتائج کا منہ بولتا ثبوت ہے ڈسٹرک کوآرڈنیٹر حماد خان نے کہا کہ صوابی میں فروری کے دوسرے ہفتہ سے ناظمین ،سیکریٹریویلج کونسل اور خاتون کو نسلر کیلئے ٹریننگ کا اہتمام کیا ہے اور صوابی کے تمام ویلج کونسلوں کو تربیت کے مراحل سے گزارا جائے گا اور اساتھ ہی خواتین کی ترقی کیلئے بھی 19فیصد بجٹ سے ان کی مشاورت پر منصوبوں پر خرچ کی جائے گی شہرام خان ترکئی کا مزید کہنا تھا کہ، '' خیبر پختونخوا کے منتخب اضلاع میں سی ڈی ایل ڈی پالیسی کی کامیابیوں کو سیاسی قیادت، مقامی لوگوں، حکومتی اہلکاروں اور بین الاقوامی امدادی ایجنسیوں کی طرف سے بہت زیادہ سراہا گیا ہے۔

بہتر نتائج کے باعث سی ڈی ایل ڈی پروگرام کے صوبے کے مزید چھ اضلاع میں توسیع دینے اور ویلج / نیبر ہوڈ کونسلز کو اس پروگرام میں شاملکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہی'' سی ڈی ایل ڈی تکنیکی ٹیم کی معاونت سے کیا۔ منتخب نمائندوں اور سرکاری اہلکاروں نے سی ڈی ایل ڈی پروگرام کی کامیاب شروعات کو ضلع صوابی کی عوام کے لیے حکومت خیبرپختونخواکابہترین اقدام قرار دیا اور ساتھ ہی کہا کہ سی ڈی ایل ڈی پروگرام کی کامیابی کو دیکھ کر صوبہ کے تمام اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔

اس کے علاوہ صوابی کیلئے بیوٹی فیکشن کی مد میں ایک ارب روپے منظور کئے ہیں جس سیضلع صوابی میں پارک ، گرانڈز، لائٹس اور دیگر خوبصورتی پر خرچ کی جائے گی ضلع بھر بلخصوص این ای19کے تمام یونین کونسلوں کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں