صوابی، زبانی تکرار پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا

بدھ 13 فروری 2019 18:38

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) ٹوپی ضلع صوابی میں زبانی تکرار پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ محمد خالد نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے باپ محمد زاہد کو مبینہ طور پر حمید گل نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

وجہ قتل مقتول اور ملزم کے مابین زبانی تکرار بیان کی ہے۔ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ٹوپی پولیس نے محمد خالد کی رپورٹ پر مبینہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں