صوابی ،پرمولی پولیس نے جگری دوست کو قتل کرنے والا قاتل گرفتار کر کے آلہٰ قتل پستول برآمدکر لیا

جمعرات 21 فروری 2019 21:48

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) پرمولی پولیس نے اپنے جگری دوست کو قتل کرنے والا قاتل گرفتار کر کے آلہٰ قتل پستول برآمدکر لیا۔ مقتول نے گزشتہ روز اپنے دوست قاتل کے بھانجے کے ساتھ موبائل سیم بند ہونے پر لڑائی ہوئی تھی جس پر طیش میں آکر فائرنگ کرکے اپنے جگری دوست کوقتل کیا تھا۔ ملزم نے اعتراف جر م قبول کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کئی روز پہلے مدعی سید بخت شاہ سکنہ ڈنڈ نارنجی نے تھانہ پرمولی میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقتول بیٹا بخت سلام خان اپنے دوست طارق خان کے ہاں جا رہا تھا ۔کہ انہوں نے دیہہ ڈنڈمیدان میں ان پر فائرنگ کرکے قتل کر ڈالاڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزم مذکورہ کی گرفتاری کا ٹاسک سونپی اس سلسلہ میں ٹیم ڈی ایس پی سرکل رزڑ سجاد حسین کی زیر قیادت میں تشکیل دی ٹیم میں ایس ایچ او تھانہ پرمولی حاجی محمد خان،تفتیشی آفیسر شعیب خان،سب انسپکٹر لقمان خان نے شب و روز محنت کرکے ملزم طارق خان ولد حکم خان سکنہ ڈھنڈ نارنجی کو گرفتار کیا گیا ملزم سے دوران تفتیش آلہٰ قتل پستول 30بور برآمد کرکے ملزم نے موقع کی نشاندہی اور پولیس کے روبرو اپنے جرم کو تسلیم کیا۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں