صوابی،مختلف واقعات میں دو خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ،چار زخمی

جمعہ 22 مارچ 2019 17:32

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) ضلع صوابی میں مختلف واقعات میں دو خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جب کہ چار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ تورڈھیر کی رپورٹ کے مطابق شیر نبی بانڈہ جہانگیرہ میں کمرے کی بوسیدہ چھت گر جانے سے ایک خاتون جاں بحق جب کہ تین زخمی ہو گئے۔ دریں اثناء تورڈھیر میں ایک خاتون نے مبینہ گھریلو ناچاقی پر زہریلی دوائی کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ جب کہ یار حسین لاہور روڈ پر ٹرک کے چھت پر بیٹھانوید سکنہ لودھراںپنجاب گیارہ ہزار کے وی لائن سے ٹکرا کر جھٹکا لگنے سے جاں بحق جب کہ دوسرا ساتھی رمضان زخمی ہو گیا۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں