بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ اسلامی علوم سے بھی عملی طور پر روشناس کرایا جائے ،مولانا عطاء الحق درویش

سکولوں میں اساتذہ کو دینی اور عصری دونوں علوم پر توجہ دینی چاہئے ، صوبائی نائب امیر جمعیت علماء اسلام

منگل 26 مارچ 2019 18:05

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) جے یو آئی کے صوبائی نائب و ضلعی امیر صوابی مولانا عطاء الحق درویش نے کہا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ اسلامی علوم سے بھی عملی طور پر روشناس کرانے میں اپنا کر دار ادا کریں کیونکہ قر آن و سنت پر پوری طرح عمل کرنے سے مسلمان دیندار ، نیک اور صالح انسان بن سکتا ہے اور اسی ہی میں دونوں جہانوں کی کامیابی ہے ایک نجی سکول میں تقسیم اسناد تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکولوں میں اساتذہ کو دینی اور عصری دونوں علوم پر توجہ دینی چاہئے کیونکہ یہ دونوں بچوں کے لئے انتہائی ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

سکولوں میں باقاعدہ طور پر قر آن کی تعلیمات عام کرنی چاہئے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں دیندار اور نیک زندگی گزار سکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ فتنے کے اس دورمیں مسلمان بچوں کو قر آ ن و سنت سے روشناس کرانا نہ صرف والدین بلکہ علماء کرام کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کیونکہ ایک سازش کے تحت مسلمان نسل کو دین اسلام سے دور رکھنے کی سازش کی جارہی ہے لیکن اس سازش کو مل کر ناکام بنانا ہو گا انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ سکول سے فارغ ہونے کے بعد اپنے بچوں کو خصوصی طور پر مساجد ومدارس میں بھیجا کریں تاکہ وہاں قر آنی علوم سیکھ سکے۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں