صوابی ،پولیس نے عصمت فروشی کی دھندے میں ملوث 2 بین الصوبائی ملزمان گرفتارکر لیا

باپ کی جانب سے پنجابی شہری کیساتھ سودہ کر کے بیچی گئی کم سن لڑکی درندوں کی چنگل سے بچ گئی، والد سمیت چار افراد کیخلاف مقدمہ درج

منگل 16 اپریل 2019 19:25

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2019ء) پر مولی ضلع صوابی کی پولیس نے عصمت فروشی کی دھندے میں ملوث 2 بین الصوبائی ملزمان گرفتارکر لیا، کم سن لڑکی درندوں کی چنگل سے بچ گئی ۔متاثرہ کم سن لڑکی کو اپنے باپ نے پنجابی شہری کے ساتھ اس کا سودا 2لاکھ 20ہزار روپے میں کیا تھا۔لڑکی کی رپورٹ پر اس کے والد سمیت واقعہ میں شامل 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گرفتار شدہ ملزم طارق سعید دیگر مقدمات میں مطلوب تھے۔

متاثرہ لڑکی نے کہا کہ میری عمر 14 سال ہے جو کہ شادی کی عمر بھی نہیں اور پیسوں کی لالچ میرے باپ زبردستی مجھے ان درندوں کے حوالے کر رہے ہیں۔سرکل رزڑ دیہہ پرمولی میں باپ مسمی بختیار سکنہ پرمولی نے اپنی جوان بیٹی بعمر 14 سال مسماة(ر)کو عصمت فروشی کا دھندہ کرنے والا ملزم طارق سعید سکنہ چارسدہ کے ہاتھوں فروخت کرکے 82 سالہ بوڑھا شخص کو شادی کرنے کا پلان بنائی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او پرمولی لیاقت شاہ خان بمع نفری پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے انکے ارادے نست و نابود کر دیا چودہ سالہ لڑکی مسماة (ر) چچا کے ہمراہ تھانہ پرمولی پہنچ کر پولیس کو بتایا کہ میرے والدبختیار اور انکے ساتھی طارق سعید ولد اعتبار خان سکنہ ہری چند ضلع چارسدہ نے مجھے 82 سالہ شخص کے ہاتھوں فروخت کردیا اور اس سے دو لاکھ بیس ہزار روپے وصول کیے۔

اور اب یہ لوگ مجھے زبردستی سے لے جانے کی تیاری کر رہے ہیں ۔اس واقع پر ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل رزڑ سجاد حسین کی قیادت میںپرمولی پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک سونپ دی جس پر زیر قیادت ڈی ایس پی رزڑ سجاد حسین ،ایس ایچ او پرمولی لیاقت شاہ خان بمع سب انسپکٹرفضل آمین خان ، اے ایس آئی نعیم خان،اے ایس آئی صدام خان نے خریدنے والے شخص صدیق اور ’ڈیل‘ میں شامل تیسرے شخص کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے اصل سرغنہ طارق سعید کو گرفتار کرلیا ملزم بالا کے علاوہ دیگر دو اور ملزمان مطلوب ہیں جس میں رقم دینے والا صدیق ولد پلئی خان سکنہ مظفر گڑھ بھی گرفتار ہے جبکہ صدیق اکبر ولد غنی اکبر اور بختیار ولد ظلم خان ساکنان پرمولی کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائیں گی ایس ایچ او پرمولی لیاقت شاہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں اکثر ایسے متاثرہ لڑکیا ں پختون قوم پنجاب میں فروخت کرکے پھر انکے ساتھ ظلم و جبر ہوتے رہتے ہیں جو اسلام کے ناقابل تلافی اور پختون قوم کے منہ پر تمانچہ ہے ایسے قبیح فعل کے مرتکب افراد معاشرے کے لئے تباہی کا سبب بنتے ہیں لہٰذا ان کیخلاف کوئی رعایت نہ برتی جائیگی۔

معاشرے میںایسے عناصر و دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور قلع قمعہ کرکے دم لیں گے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں