اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی کے علاقے بام خیل اور ٹوپی میں گیس فراہمی کے منصوبوں کا افتتاح کردیا

سیاست سے بالا تر ہو کر صوابی کے عوام کی خدمت میرا مشن ہے،گیس کی دستیابی علاقے کے عوام کا بنیادی حق ہے ضلع کے ہر گھر کو گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے‘ اسد قیصر

ہفتہ 20 اپریل 2019 22:35

اسلام آباد/صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نیصوابی کے علاقے بام خیل اور ٹوپی میں گیس فراہمی کے منصوبوں کا افتتاح کیا،گیس کی فراہمی کے منصوبے پر تقریباً دس کروڑ روپے لاگت آئے گی اور تقریبا 10 ہزار گھرانوں کو فائدہ پہنچے گا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کے میڈیا سیل سے ہفتہ کو یہاںجاری پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ سیاست سے بالا تر ہو کر صوابی کے عوام کی خدمت میرا مشن ہے،گیس کی دستیابی علاقے کے عوام کا بنیادی حق ہے ضلع کے ہر گھر کو گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بام خیل اور ٹوپی میں گیس کی فراہمی ایک بہت بڑا تحفہ ہے۔گیس فراہمی کی افتتاحی تقریب میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، رکن صوبائی اسمبلی عاقب اللہ، رنگیز خان، تحصیل ناظمین اور دیگر اہم شخصیات بھی اسپیکر کے ہمراہ تھیں۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں