صوابی، مویشیوں کے تنازغہ پر چچا اور بھتیجوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،دو افراد زخمی ،پولیس نے ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا

پیر 20 مئی 2019 18:25

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) موضع میاں ڈھنڈ جلبئی میں مویشیوں کے تنازغہ پر چچا اور بھتیجوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو افراد زخمی ہو گئے جبکہ پولیس کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کرملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ تورڈھیر کی رپورٹ کے مطابق کھیتوں میں مویشیاں چرانے پر اسے اپنے قبضے میں لینے پر بھیتجوں اور چچا کے مابین تکرار ہوئی بعد ازاں بھتیجوں نے چچا کے گھر داخل ہوکراندھا دھند فائرنگ کی ۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران نیاز علی اور نظار علی زخمی ہو گئے ۔ اس موقع پر گشت پر مامور ایس ایچ او تورڈھیر جہاد خان و بیٹ آفیسران اے ایس آئی حامد نثار،سکندر خان،شاہد خان،احمد علی،شاہ حسین و دیگر نفری پولیس نے فائرنگ کے آواز سنتے ہی منٹوں میں جائے وقوعہ پہنچ کر فائرنگ کے دوران دونوں فریقین کو قابو کرکے گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے ملزمان سے ایک عدد کلاشنکوف دو عدد پستول ایک عدد رپریٹر بمع کارتوس برآمد کرلئے ۔

(جاری ہے)

ملزمان نیاز علی،فضل ربی،ظاہر علی،نظار علی اور چچا شاہ خان ساکنان میاں ڈھنڈ جلبئی پولیس کی حراست میں جبکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو افراد کو پولیس نے بروقت ہسپتال منتقل کر دیاجو خطرے سے باہر ہیں۔اہل علاقہ عوام نے پولیس کی بروقت کاررواء یاور بڑی خونی تصادم کو بچانے پر تورڈھیر پولیس کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کی ۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں