ملک بھر کی طرح ٹوپی میں مہنگائی اور ناجائز ٹیکسوں کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال، پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند

ہفتہ 13 جولائی 2019 22:05

ٹوپی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2019ء) ٹوپی میں ملک بھر کی طرح مہنگائی اور ناجائز ٹیکسوں کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال ہر قسم پبلک ٹرانسپورٹ بند ٹوپی شہر میں ہزاروں دوکانات تاجر برادری کی کال پر پہلی بار مکمل بند جب کہ صوابی میں ضلع بھر کے تاجروں نے ہڑتال سمیت اختجاجی جلسہ منعقد کیا رکشہ یونین نے ٹوپی میں اپنے اڈے سیل کرکے ہر قسم رکشہ کو روڈ پر آنے سے رضاکارانہ طور پر منع کردیا جب کہ پٹرول پمپ سی این جی فلنگ سٹیشن سمیت سبزی دودھ میڈیسن کلینکس اور کاروبار زندگی معطل رہی وپی میں الخیر انجمن تاجران ٹوپی رجسٹرڈ نے مرکزی اور ضلعی تاجران تنظیم کی ہدایت پر ٹوپی میں ہڑتال کی کال دی جس کے ساتھ ٹرانسپورٹ یونین جیولرز ایسوسی ایشن اور آل نیبر ہڈ کونسلز الائنس ٹوپی اور تمام سیاسی پارٹیوں نے غیر مشروط طور پر سا تھ پر تاجران اور ٹرانسپورٹ کا ساتھ دیا اور حکومت کے خلاف ٹوپی بازار میں تاجران شدید نعرہ بازی کی اس موقع پر ایک مجمع سے سابق صوبائی اسمبلی کے امیدوار عبدالحفیظ آف کوٹھا نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو دیوالیہ بنادیا ہے لاکھوں لوگوں کی منہ سے نوالہ چھینا ہے اشیائے خورد و نوش گیس بجلی سبزی دالیں آٹا چائے چینی اور زندگی کی کل ضروریات کو عوام کی پہنچ سے دور کیا ہے اگر یہی سلسلہ چلا تو عوام بھوک اور افلاس سے تنگ آکر خودکشیوں اور چوری چکاری و جرائم پر مجبور ہو جائیں گی

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں