گدون ضلع صوابی کی پولیس کی کارروائی ،مقتول سلام اللہ سکنہ داروڑی کے قتل کا ملزم ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا

ہفتہ 17 اگست 2019 18:07

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) گدون ضلع صوابی کی پولیس نے ایک کارروائی کر تے ہوئے مقتول سلام اللہ سکنہ داروڑی کے قتل کا ملزم ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹوپی اعجاز خان کیڈٹ کا کہنا تھا کہ اس اندھے قتل کیس کو ٹریس کرنے ہمارے لیے اہم چیلنج تھا جنکو جدید خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے 24گھنٹے میں ٹریس کرکے ملزمان حماد شاہ اور آمین شاہ ولد اکبر شاہ ساکنان گندف محلہ مُلا خیل کو گرفتار کیا گیا۔

گزشتہ روز مقامی پولیس کو اطلاع ملی کہ استاد سلام اللہ کی قتل شدہ لاش پڑی ہے جس پر ایس ایچ او گدون IDSسب انسپکٹر فاروق خان بمع نفری پولیس جائے وقوعہ پہنچ کر لاش تحویل میں لیکر ہسپتال کو پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کیا۔اس واقع پر ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی نے ڈی ایس پی ٹوپی اعجاز خان کیڈٹ اور ایس ایچ او گدون فاروق خان کو ٹاسک دیتے ہوئے موت کی اصل کی حقائق، نامعلوم ملزمان کو ٹریس اور گرفتاری کرنے کا ٹاسک سونپ دی۔

(جاری ہے)

جس پر زیر نگرانی ایس پی انوسٹی گیشن خان خیل خان،ڈی ایس پی ٹوپی اعجاز خان کیڈٹ اور ایس ایچ او گدون فاروق خان تشکیل شدہ ٹیم نے ہر زاوئے سے تفتیش شروع کی گئی چونکہ اس اندھے قتل کو ٹریس کرنے کا اہم چیلنج تھا جنہوں نے جدید خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے آخر کار ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیے گئے۔دوران تفتیش ملزم بالا حماد شاہ نے اعتراف جرم قبول کرتے ہوئے کہا کہ مدرسہ میں غیر اخلاقی باتوں پر جنکی باتوں سے مجھے شدید رنج تھا۔جس پر میرے بھائی آمین شاہ نے مدرسہ میں مقتول سلام شاہ استاد کو گلہ میں پھندہ ڈال کر میں نے چاقو سے وار کرکے قتل کردی۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں