ضلع صوابی پولیس نے چور گروہ کے ارکان کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان برآمدکر لیا

ہفتہ 17 اگست 2019 18:07

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) تھا نہ صوابی ضلع صوابی کی پولیس نے چور گروہ کے ارکان کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان برآمدکر لیا۔چور چکاری میں مطلوب ملزم نے حبیب سکنہ پنج پیر شنتا پور مدعی کے گھر سے تین عدد پنکھے ایک عدد جنریٹر،ایک عدد سمرسبل پمپ دو عدد استریاں،دو عدد ڈیر بیٹ،ایک عدد گیس چولہ دو سو گز تار چوری کرکے لی گئے تھے۔

جبکہ دیگر کاروائیوں میں آئس فروش سلمان عرف سواتی اور سید قیوم عرف لڑم کو گرفتار کیے ہیں۔کلاشنکوف،پستول بمع کارتوس برآمد۔ایس ایچ او صوابی انسپکٹر نورالامین خان میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے۔ کئی روز پہلے مدعی سلیمان سکنہ پنج پیر نے تھانہ صوابی میں رہورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ہم گھر میں موجود نہیں تھے کہ کسی نا معلوم ملزم /ملزمان نے ہمارے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے مختلف سامان سرقہ کرکے لی گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی صوابی لقمان خان کی قیادت میں ایس ایچ او صوابی انسپکٹر نورالامین خان بمع پولیس ٹیم نے نامعلوم چوروں کی معلومات شروع کر دی جنہوں نے علاقہ میں پتہ براری اور پیشہ وارانہ پولیسنگ کی بدولت ملزم حسیب سکنہ پنج پیر تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا گیا۔دوران تفتیش ملزم بالا سے مختلف قسم کے چوری شدہ سامان برآمد کرکے مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا۔جبکہ دیگر کامیاب کاروائیوں کے دوران آئس فروش ڈیلر سلمان عرف سواتی سکنہ صوابی کو گرفتار کرکے ہری پور جیل منتقل کردیا گیا ہے ۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں