صوابی ،گدون آمازئی اتمان ، رزڑ و دیگر علاقوں میں شدید بادو باران اور طوفان نے تباہی مچا دی

جمعہ 13 ستمبر 2019 21:15

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2019ء) ضلع صوابی کے علاقہ گدون آمازئی اتمان ، رزڑ اور دیگر علاقوں میں شدید بادو باران اور طوفان نے تباہی مچا دی ۔

(جاری ہے)

کچے مکانات گرنے سے چار افراد زخمی ہو گئے جب کہ طوفانی بارش کے دوران ٹوپی خوڑ پل پر گزرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار پل کے نیچے گر جانے سے جاں بحق ہو گیا۔ جمعہ کے دن ساڑھے دس بجے اچانک آندھی اور طوفان آئی جس کے بعد بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہو گیا جس نے پل بھر میں تباہی مچا دی مکئی کے فصلوں سمیت مکانات کو شدید نقصان جا پہنچا جب کہ بجلی کی سپلائی بھی سات گھنٹے تک معطل رہی ۔ بجلی کے پولز گر جانے سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں