ضلع صوابی کی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات اور اسلحہ بر آمد کر کے کئی ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعرات 3 اکتوبر 2019 17:56

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2019ء) ضلع صوابی کی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات اور اسلحہ بر آمد کر کے کئی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

جب کہ ٹریفک پولیس نے زائد کرایہ وصول کرنے پر سینکڑوں گاڑیوں کا چالان کر کے لاکھوں روپے جر مانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کر دیا گیا ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ او تھانہ لاہور آصف اللہ نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش ذیشان سکنہ تورڈھیر کو گرفتا ر کر کے ان کے قبضے سے 2045گرام چر س برآمد کرلی اسی طرح ٹوپی پولیس کے ایس ایچ او شہزاد خان نے مختلف کارروائیوں کے دوران ایک رکشہ سے تلاشی کے دوران 3435گرام چر س دو عدد بوتل شراب تین لیٹر 9ایم ایم پستول بر آمد کر کے طاہر زمان سکنہ مینئی کو گرفتار کر لیا دریں اثناء ٹریفک پولیس انچارج سجاد احمد نے مختلف ناکہ بندیوں کے دوران اب تک زائد کرایہ وصول کرنے پر 525گاڑیوں کا چالان کر کے مبلغ 5602500روپے جرمانہ وصول کیا اسی طرح 4007کمسن ڈرائیورز کے خلاف بھی کارروائی کی گئی انہوں نے رات کے وقت فلیش لائٹ استعمال کرنے والے گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کر کے ان پر بھاری جرمانے عائد کئے اور موقع پر خطرناک فلیش لائٹ اتار کر کے قبضے میں لے لئے ۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں