صوابی،مانیری بالا میں کمسن بچہ نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا

جمعرات 3 اکتوبر 2019 18:08

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2019ء) مانیری بالا میں کمسن بچہ نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مانیری بالا صوابی میں سینئر سول جج کی عدالت میں تعینات بلف سرور سید کا کمسن بیٹا محمد سدیس مقامی نہر میں اچانک گر کر ڈوب گیا اور موقع پر جاں بحق ہو گیا بعد ازاں مقامی لوگوں نے نہر سے لاش کو نکالا اور مقامی قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں