ضلع صوابی میں ڈینگی بخار سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 4 اکتوبر 2019 17:03

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر ضلع صوابی شاہد محمود نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ضلع صوابی میں ڈینگی بخار سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے ایک وضاحتی پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ انشاء الرحمن ولد شاہ نظر خان سکنہ کوٹھا ضلع صوابی جو کل فوت ہوا ہے کے متعلق یہ افواہ سوشل میڈیا گروپ پر گردش کر رہی ہے کہ اس کی فوتگی کی وجہ ڈینگی بخار ہے جو کہ سراسر غلط ہے حقیقت میں مرحوم اسلام آباد میں ایک ماہ سے کام کر رہا تھا اور اس دوران بیمار ہوا اور PIMS ہسپتال میں داخل رہا اور 1ستمبر کو گھر واپس آیا اور 2 ستمبر کو اسے باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی لے کر گئے جہاں پر مرحوم کے ٹیسٹ ہوئے جس میں ڈینگی کا ٹسٹ نیگٹیو تھاجو اس کے ساتھ دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

باچا خان سے اس کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال لے کر گئے جہاں مریض رات کو وفات پا گیا۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں