صوابی،پولیس کی اہم کارروائی ،منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ملزمان دھرلیے

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 18:27

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2019ء) کالوخان پولیس کی اہم کاروائی منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ملزمان دھرلیے۔جبکہ دیگر کاروائی میں مجرمان اشتہاری بھی گرفتار۔8 کلو چرس اور بڑی مقدار میں آئس جیسے لعنتی مضر نشہ اور چیز برآمدکر لیا۔

(جاری ہے)

مختلف شکایات کی پیش نظر میں ڈی ایس پی اعجاز خان خان کیڈٹ نے سرکل رزڑ چارج سنبھالتے ہی منشیات کے خاتمے اور جرائم میں کمی لانے کے لیے اپنے تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو خصوصی ٹاسک دے دیا ہدایات پر عمل پیرا کرتے ہوئے ایس ایچ او کالوخان خالد اقبال اور ایس ایچ او پرمولی نیاز علی نے منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف کمر کس لی عوامی شکایات کی پیش نظر میں ڈی پی او صوابی سید خالد کی خصوصی ہدایت پر زیر نگرانی ڈی ایس پی سرکل رزڑ اعجاز خان کیڈٹ ایس ایچ او کالوخان خالد اقبال خان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں مطلوب بدنام زمانہ ملزمان ذیشان قبضہ سے 4120 گرام چرس،50 گرام آئس بمع پستول اور اشتیاق عرف اشراقی ساکنان کر کونڈ ڈاگئی کے قبضہ سے 3060گرام چرس بمع پستول برآمد کرکے گرفتار کیے گئے۔

ملزمان عادی منشیات فروش ہے نوجوان نسل کو نشے کا عادی بنا کر تباہ کرنے میں مصروف تھے۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں