صوابی، گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ کے طلباء کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

مقامی پولیس نے پہنچ کر طلباء پر لاٹھی چارج کر کے روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا

بدھ 9 اکتوبر 2019 19:45

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ صوابی کے طلباء نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کر کے صوابی جہانگیرہ روڈ کو بطور احتجاج بند کر دیا جب کہ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کر کے روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج آف ٹیکنا لوجی شاہ منصور ( صوابی) کے طلباء نے مین روڈ سے کالج تک ناگفتہ بہہ روڈ کی تعمیر نہ کرنے جمعہ کے دن تاخیر سے چھٹی کرنے جب کہ صبح اور دوپہر کو چھٹی کے اوقات میں تبدیلی نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے صوابی جہانگیرہ روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ مین روڈ سے کالج تک روڈ کو جلد از جلد تعمیر کیا جائے جمعتہ المبارک کے دن چھٹی بر وقت کرائی جائے کیونکہ نمازجمعہ کے وقت چھٹی کرنے سے طلباء نماز جمعہ سے محروم رہ جاتے ہیں اسی طرح صبح حاضری اور دوپہر کو چھٹی کے لئے اوقات میں تبدیلی کی جائے اس موقع پر مقامی پولیس نے پہنچ کر طلباء پر لاٹھی چارج کر کے روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں