صوابی، پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں ،منشیات بر آمد،تین اشتہاریوں سمیت 45مشکوک اورسہولت کار گرفتار

بدھ 9 اکتوبر 2019 19:45

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) ٹوپی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کر کے تین اشتہاریوں سمیت 45مشکوک اور سہولت کار وں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی ایس پی ٹوپی افتخار علی، ایس ایچ او ٹوپی شہزاد خان بمعہ بھاری نفری پولیس نے مختلف مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدر ا ٓمد کے نتیجے میں گرفتاریاں اور بر آمدگی عمل میں لائی۔پولیس نے مجموعی طور پر 3660گرام چرس بر آمد کرنے کے علاوہ مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلو ب پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اسی طرح درجنوں مشکوک افراد کو حراست میں لے کر ان کی ویری فیکیشن کرنے پر چھوڑ دیا۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں