پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری محمد ظہور اعوان انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن ایشیاء پیسیفک کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے

جمعرات 10 اکتوبر 2019 19:25

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری محمد ظہور اعوان انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن ایشیاء پیسیفک کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔

(جاری ہے)

پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (ILO)گورننگ باڈی کے ممبر محمد ظہور اعوان انٹرنیشنل ٹریڈ یونین آف کنفیڈریشن (ITUC)ایشیاء پیسیفک کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے،اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین،آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ٹکا خان،زیڈ ٹی بی ایل یونین کے چیئرمین ملک شمیض اعوان،PWFکے نیشنل کوآرڈینیٹر شوکت علی انجم،آل پاکستان ایس آر بی سی ورکر یونین کے جنرل سیکرٹری صفدر نفیس،PCPورکر یونین کے چوہدری بلال محمود،سٹیٹ بنک یونین کے شفقت وڑائچ،اٹک آئل ریفائنری ایمپلائز یونین کے عبدالحمید جدون،ملک عبدالرؤف و دیگر اسلام آباد /راولپنڈی کی ٹریڈ یونینز کے مزدور رہنماؤں نے محمد ظہور اعوان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پورے پاکستان کے مزدوروں کے لیے اعزاز کی بات ہے،محمد ظہور اعوان مزدوروں کا اہم اثاثہ ہیں اور مزدور تحریک میں ان کا ہمیشہ اہم کردار رہا ہے انہوں نے پاکستان کے مزدوروں کے مسائل کو نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا،ہم امید کرتے ہیں کہ ان کے انتخاب سے ایشیاء پیسیفک کے تمام ممالک میں ٹریڈیونین مزید مضبوط ہو گی اور مزدوروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہونگے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں