ضلع صوابی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران مجرمان اشتہاری کو گرفتار کرلیا

جمعہ 11 اکتوبر 2019 18:37

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2019ء) ضلع صوابی کی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران مجرمان اشتہاری کو گرفتار کرلیا ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق تھانہ تورڈھیر کے ایس ایچ او آصف اللہ اور اے ایس آئی نوید خان نے مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلو ب اشتہاری ملزم فضل ہادی کو پستول سمیت گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ٹوپی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ایک ملزم درید گل کے قبضے سے 3500گرام چرس بر آمد کر کے گرفتار کر لیا۔ اور ایک ملزم کامران کو بھی گرفتار کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں