صوابی،نماز فجر سے قبل مسجد میں اذان کیلئے آنے والے موذن کو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کودیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 17:18

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) موضع بام خیل ضلع صوابی میں بدھ کی علی الصبح نماز فجر سے قبل مسجد میں اذان کے لئے آنے والے موذن کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق ستر سالہ نور الاحد عرف سرنگ کاکا بدھ کی صبح فجر کی اذان کے لئے اپنے گھر سے مسجد تختو پل جارہے تھے کہ تختو نہر پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے مقامی لوگوں نے شدید زخمی مجروح کو پشاور ہسپتال منتقل کر رہے تھے کہ راستے میں دم توڑ گئے ۔ صوابی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں