وقت آچکا پختون قوم سرخ جھنڈے تلے متحد ہوجائیں ، ایمل ولی خان

چترال سے وزیرستان، خیبر سے ہزارہ پختونخوا کے کونے کونے تک پختون قوم کے پاس جرگے کے طور پر جاوں گاپارٹی میں ناراض کارکنوں کے پاس بھی جاوں گا پختون کے بچے بچے کو مناؤ ں گاپختون خوا چھ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرتی ہے اس پرسب سے پہلا حق پختون خوا کا ہے ہماری ضرورت صرف تین ہزار میگاواٹ ہے،صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی

بدھ 16 اکتوبر 2019 20:41

ٹوپی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اب وہ وقت آچکا ہے جب پختون قوم متحد ہوکر ایک پلیٹ فارم اور ایک ہی سرخ جھنڈے تلے متحد ہوجائیںمیں چترال سے وزیرستان، خیبر سے ہزارہ پختونخوا کے کونے کونے تک پختون قوم کے پاس جرگے کے طور پر جاوں گاپارٹی میں ناراض کارکنوں کے پاس بھی جاوں گا پختون کے بچے بچے کو مناؤ ں گاپختون خوا چھ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرتی ہے اس پرسب سے پہلا حق پختون خوا کا ہے ہماری ضرورت صرف تین ہزار میگاواٹ ہے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صودبائی صدر ایمل ول ولی خان نے ٹوپی ،ہملٹ شکرئی مینئی کے مختلف 5مقامات میں شمولیتی جلسوں اور بعد ازاںصوبائی راہنماء شاہ نواز خانزادہ کے رہائش گاہ ٹوپی پر میڈیا کو خصوصی انٹرویو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ہمارا صوبہ قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ ہے لیکن وفاق اور پنجاب ہمارے وسائل پر قابض ہے جس کی اختیار صوبہ میں بسنے والوں کے پاس موجود نہیں ہیں احتجاج ہر شہری کا حق ہے کل احتجاج کا درس دینے والے کیوں اختجاج کو بزور روکنے کی کوشیشوں میں ہیں عوام نے ووٹ عوامی نیشنل پارٹی کو دیا مگر بکسے چوری ہوکر سلیکٹڈ کو لایا گیا جس نے دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کی بجلی پر سب سے پہلے اس پر ہمارے صوبے کا حق ہے اگر ہمارے پاس عوام کی طاقت سے اختیار ؤگیا تو پورے صوبے کے کونے کونے میں بجلی دیں گے لوڈشیڈنگ ختم کریں گے پھر پورے پاکستان کو بجلی دیں ہمیں ایک روپے پچاس پیسے یونٹ دیں اگر یہ حق نہ دیا گیا تو پنجاب پر بجلی بند کریں گے کوئی مائی کا لعل ہمارے حقوق پر قبضہ نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ میںANPکے مرکزی صدر و رہبر تحریک اسفند یارولی نے مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے ہم اس میں بھرپور شرکت کریں گے اگر صوبائی حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے کارکنوں پر تشدد یا گرفتاریاں کئے ANPبھر پورقوت کے ساتھ صوبائی حکومت کے خلاف اسفندیار کی قیادت میں ایسی اختجاجی تحریک شروع کریں گی کہ صوبے کے کونے کونے تک ا ختجاجی تحریک پھیل جائی گی انہوں نے واضح کیا کہ خیبرپختون خوا میں ہماری مینڈیٹ کو چھینا گیا اورآج عمران نیازی کچکول لیکر پورے دنیا سے بھیگ مانگ کر ہماررے ملک کو بدنام کیا آئی ایم ایف کی ایماء پر ملک کو بیرونی قرضوں تلے دبا دیاغریب عوام پرمہنگائی کا طوفان لاکر ان سے جینے کا حق چھین لیا آج ہے طبقے ڈاکڑوں سکولز ٹیچر اور دیگر سرکاری محکموں کے ملازمین سے جنگ شروع کر رکھا ہے خانزادہ شاہ نواز کے ڈیرے میں میڈیا نمائندگان سے خصوصی بات چیت اس موقع پرپارٹی کے ضلعی قیادت عوامی نیشنل پارٹی کے صدرحاجی امان اللہ خان، جنرل سیکریٹری نواب ذادہ،خانزادہ شاہ نوازخان،سینئر نائب صدر و سابق تحصیل ناظم رزڑ غلام حقانی، سابق ایم پی اے مختیار خان ایڈوکیٹ، سابق امیدوار این ای18 وارث خان اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ٹوپی تحصیل میں عوام کا جوش دیکھ کر مجھے امید ہو چلی ہے کہ عوام اپنے حق کے حصول کیلئے سرخ جھنڈے تلے اٹھ کھڑے ہونگے ملک کے تمام ادارے ہمارے ہیں ہم کسی ادارہ کے خلاف یا ان سے تصادم کے حق میں نہیں آئین پاکستان کے دائرہ کار میں رہ کرکے اپنے صوبہ اور عوام کے حق کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں