صوابی میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ، لیڈی ہیلتھ ورکرجاں بحق

بدھ 29 جنوری 2020 23:08

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2020ء) صوابی میں انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں لیڈی ہیلتھ ورکر جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 5 روزہ انسداد پولیو مہم کے پہلے روز صوابی کے علاقے پرمولی میرعلی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہی تھیں کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی۔نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے لیڈی ہیلتھ ورکر شکیلا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ، غنچہ نامی لیڈی ہیلتھ ورکر زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے بعد پشاور کے ہسپتال بھجوادیا گیا۔پولیس کے مطابق سیکیورٹی پر موجود 2 پولیس اہلکاروں سے تحقیقات کی جارہی ہیں کہ انہوں نے جوابی کارروائی کیوں نہیں کی۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں