صوابی‘ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کارروائی ‘ بغیر رجسٹریشن کے 15 موٹر سائیکلیںقبضے میں لے لیں

منگل 4 فروری 2020 20:07

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2020ء) ضلعی انتظامیہ صوابی نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر اور پولیس کے ہمراہ کاروائی کر تے ہوئے بغیر رجسٹریشن کے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو سرکاری تحویل میں لیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ضلع صوابی میں قانونی نمبر پلیٹ نہ لگانے والی تمام گاڑیوں کے خلاف پچھلے ہفتے بروز جمعہ کو دفعہ 144نافذ کی گئی تھی۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر صوابی شاہد محمود کی ہدایت پر ضلع صوابی کے مختلف مقامات پر چیک پوسٹیں قائم کی گئی۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر لاہورانعم ناصر صاحبہ نے محکمہ ایکسائز کے آفسر اور ضلعی پولیس کے تعاون سے تحصیل رزڑ میں بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی۔جس میں تقریباٍ پندرہ موٹر سائیکلوں کو نمبر پلیٹ نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی ضلعی انتظامیہ نے تحصیل رزڑ میں بائیس اور تحصیل صوابی اور ٹوپی میں بیالیس موٹر سائیکلوں کو نمبر پلیٹ نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری تحویل میں لے لیا تھا۔ڈپٹی کمشنر صوابی نے قانونی نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کو جلد از جلد محکمہ ایکسائز کے ساتھ رجسٹر کرا کے اصلی رجسٹریشن پلیٹ لگا لیں، بصورت دیگر انکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ سرکاری تحویل میں لی گئی موٹر سائیکلوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اورانہیںرجسٹریشن کے بعد متعلقہ مالکان کے حوالے کیا جائے گا۔ جبکہ بغیر رجسٹریشن کی گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاون بھی جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں