ٹوپی محلہ سولئی کے عوام پانی کی ایک ایک بوند کیلئے ترس گئے

منگل 7 اپریل 2020 23:56

ٹوپی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2020ء) ٹوپی محلہ سولئی کے عوام ایک ایک بوند کیلئے ترس گئے پبلک ہیلتھ ٹیوب ویل کے 11والز میں سولئی وال میں 24گھنٹوں کے دوران صرف 10منٹ کیلئے پانی چھوڑدیتے ہیں پبلک ہیلتھ صوابی کے زمہ داروں سے ٹوپی سولئی میں پانی کی ترسیل کو یقینی بنانے احکامات صادر کریں سابق نائب ناظم جمیل اسلم حسہ زئی نے محکمہ پبلک ہیلتھ سے اپیل کی کہ سولئی محلہ پہاڑی آبادی پر مشتمل ہیں دیگر محلہ جات کی نسبت پانی کی ترسیل انتہائی کم ہیں محض 10منٹ کیلئے اہل محلہ کے سینکڑوں گھروں میں ضرورت کی پانی جمع کرنا ممکن نہیں انہوں نے پبلک ہیلتھ صوابی سے ایل کی کہ فوری طور پر وال مین ی بے قاعدگی کا نوٹس لیں غیر قانونی کنکشن لینے والوں کے خلاف انکوائری عمل میں لائی جائے اور اہلیان محلہ کو پانی کی بلاتعطل ترسیل کو یقینی بنائی جائے

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں