صوابی ،سابق عناد پر مسجد کے اندر موذن کوفائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

بدھ 8 اپریل 2020 17:20

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) موضع پابینی ضلع صوابی میں سابق عناد پر مسجد کے اندر موذن کوفائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق موضع پابینی میں زر محمد ولد شیرین محمد مسجد دولت خیل موضع پابینی میں معمول کے مطابق نماز ظہر کے لئے اذان دیا جب وہ اذان سے فارغ ہو گئے تو مسجد کے اندر ان پر ان کے مخالف نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

قتل کی دعویداری مبینہ طور پر زر بہادر ولد گل بہادر سکنہ پابینی پر کی گئی اور وجہ قتل پرانی عناد بتائی گئی ہے صوابی پولیس نے مبینہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس کے مطابق تین سال قبل مقتول نے مبینہ طور پر ملزم کو چھری سے وار کر کے زخمی کیا تھا ۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں