ٹوپی، پولیس کی کارروائی ، لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد،2ملزمان گرفتار

پولیس نے 2موٹر سائیکل سواروں کی تلاشی کے دوران خفیہ جگہ پر چھپائی گئی منشیات برآمد کرلی

جمعرات 9 اپریل 2020 22:32

ٹوپی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2020ء) غازی پولیس نے بیراج چیک پوسٹ پر لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام دو موٹر سائیکل قبضہ میں لیکر مجوعی طور پر 4180گرام چرس اور 2280گرام افیون برآمد کرکے ملزمان محمد شفیق ولد موسی ملتان ، محمد نوید خا ن ولد محمد سعید خان راجپوت بہاول پور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تفصیلات مطابق ڈی پی او ہری پور کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی غازی ،ایس ایچ او غازی کیڈٹ محمد نواز خان نے بیراج چیک پوسٹ انچار ج حبیب نواز خان کے ہمراہ ناکہ بندی کررکھی تھی کو دونوں موٹر سائیکل کی تلاشی کے دوران ان کی خفیہ جگہ پر چھپائی گئی منشیات برآمد کردی ملزم محمد شفیق کے قبضہ سے 2280گرام افیون برآمدجب کہ ملزم محمد نوید کے قبضہ سے 4180گرام چرس برآمد کی ۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں