صوابی ،سماج دشمن عناصر کیخلاف آ پریشن ،پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور چرس برآمد کرلی

پیر 1 جون 2020 19:05

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) تحصیل رزڑ میں سماج دشمن عناصر کیخلاف آ پریشن کے دوران پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور چرس برآمد کرنے کے علاوہ اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب 3ملزمان ملزمان سمیت 3منشیات فروش گرفتارکر لئے۔گندم سمگل کرنے کی کوشش بھی ناکام بنادی گئی ڈی پی او آ فس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ کے جاری کردہ احکامات کے پیش نظر میں ڈی پی او صوابی کی وضع کردہ ہدایات پر ڈرگز مافیا، ٹمبر مافیا، بتہ خورو، قبضہ مافیا اود دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف صوبہ بھر میں سخت کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں ڈی ایس پی رزڑعلامہ اقبال کے زیرنگرانی کومبنگ آپریشن کی گئی، جسمیں مقامی پولیس کی بھاری نفری کے علاوہ ایلیٹ، ار ار ایف، لیڈی پولیس اور پولیس کے دیگر یونٹس سے بھی مدد لی گئی۔

(جاری ہے)

مجرمان اشتہاری اور منشیات فروشوں کے متوقع ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔ کمبنگ آپریشن کی کمانڈ ایس ڈی پی او رزڑ علامہ اقبال خودکررہے تھے۔ سرکل رزڑ کے مختلف علاقہ جات میں تقریبا تین گھنٹوں کی مسلسل اس کمبنگ اپریشن کے دوران 03 مجرم اشتہاری نہ صرف گرفتار کئے گئے بلکہ ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ جسمیں 02 عدد کلاشنکوف 02 عدد M-16 رائفل اور 4 مختلف اقسام کے پستول برآمد کئے گئے۔ ملزمان مقامی پولیس کو اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں