صوابی ،جائیداد کے تنازغہ پر گھر کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے راضی نامہ کرنیوالا ماموں جاں بحق

منگل 2 جون 2020 17:44

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) زیدہ ضلع صوابی میں جائیداد کے تنازغہ پر گھر کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے راضی نامہ کرنے والا ماموں جاں بحق جب کہ ملزم کا بھائی شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

زیب الحسن نے تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے اور ا کے بھائی سلمان کے مابین تنازغہ اراضی چلا آرہا تھا منگل کی صبح ان کا ماموں فضل وحید دونوں کے مابین راضی نامہ کرنے کے لئے ان کے گھر آئے اس دوران سلمان نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ان کا ماموں فضل وحید موقع پر جاں بحق جب کہ وہ شدید زخمی ہو گیا۔ زیدہ پولیس نے مبینہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں