صوابی ،پولیس کا منشیات کیخلاف گرینڈ آپریشن ،4بین الصوبائی ،12بین الاضلاعی منشیات سمگلرز سمیت 20گرفتار

جمعرات 4 جون 2020 18:30

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) صوابی پولیس نے ضلع بھر میں منشیات کے خلاف گرینڈ آپریشن کر کے بڑے بڑے مگر مچھ سمیت 4بین الصوبائی اور 12بین الاضلاعی منشیات سمگلرز سمیت ضلع کے مختلف علاقوں سے منشیات کے گھناونے دھندے میں ملوث 20منشیات فروش گرفتار*70کلوگرام سے زائد چرس،420 گرام ہیروئین،210گرام آئس،6.287گرام افیون اور 10بوتل شراب برآمدکر لی۔

منشیات سمگل کرنے کے لیے استعمال ہونے موٹرسائیکلز و گاڑیاں بھی پولیس کے قبضہ میںمنشیات فروشی کے کاروبارمیں ملوث موت کے سوداگروں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی اوصوابی عمران شاہد کا منشیات کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کے جاری احکامات پرضلعی پولیس نے ضلع بھر میں منشیات کے خلاف گرینڈ آپریشنز جاری ہے،آپریشنزکے دوران چاروں سرکلز پولیس نے 04بین الصوبائی اور 12بین الاضلاعی منشیات سمگلر سمیت مختلف علاقوں سے 20 منشیات فروشوں کو گرفتارکیے گئے،،گرفتارملزمان میں صوابی میاں کلے سے تعلق رکھنے والا سمگلر حامد کے قبضہ سے 10بوتل شراب جبکہ گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر 70.483گرام چرس، 210گرام آئس اور 420گرام ہیروئین برآمد کر لی گئی،ڈی پی او صوابی کی وضع کردہ ہدایات کی پیش نظر میں ایس ڈی پی اوز کی قیادت میں جملہ ایس ایچ اوز و بیٹ آفیسران نے کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشان گل محمد ساکن زیدہ حال شیخ ڈھیری، محمد طاہر ساکن مانکی،سجاد علی ساکن لاہور،سید ساکن لاہور،مرسلین سکنہ مانیری،ظفر علی سکنہ زیدہ،جہاد علی سکنہ شیوہ،لعل ابراہیم سکنہ ملک آباد کو گرفتار کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیے گئے ڈی پی او صوابی نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو منشیات جیسے ناسور کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کے احکامات صادر کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کی مستقبل کو داو پر لگانے والے اس گھناونے دھندے میں ملوث عناصر سے ضلع صوابی کو پاک کرینگے، عوام الناس منشیات فروشوں کی نشاندہی میں پولیس کیساتھ تعاون کر کے اپنے آنے والے نسلوں کو منشیات سے پاک ماحول فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

منشیات فروشوں کے خلاف کمپیئن جاری رہے گی۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں