صوابی، پولیس کا قانون شکن عناصر کے خلاف آپریشن ،اشتہاری،25مشتبہ گان،دو منشیات فروش گرفتار

جمعرات 4 جون 2020 18:30

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) چھوٹا لاہور پولیس نے قانون شکن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کر کے اشتہاری،25مشتبہ گان،دو منشیات فروش گرفتارکر لئے ۔دو عدد بندوق،دو عدد پستول سمیت درجنوں کارتوس اور 3060گرام چرس برآمدکر لیا۔بغیر کاغذات کے 15موٹرسائیکل اور دیگر 16گاڑیاں کو تحویل میں لیکر ویریفیکشن کی گئی لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے 05 افراد گرفتارکر لی۔

ڈی پی او صوابی کی وضع کردہ ہدایات کی پیش نظر میں ضلعی پولیس جرائم پیشہ عناصر و منشیات فروشوں کے خلاف سرگرم عمل ہیںاس سلسلے میں سرکل چھوٹا لاہور میں زیر نگرانی ڈی ایس پی تاج محمد خان،ایس ایچ او لاہور سب انسپکٹر شفیق احمد و دیگر پولیس ٹیم اے ایس آئی انتخاب عالم،اے ایس آئی فخر الزمان،اے ایس آئی عامر خان بمع بھاری نفری پولیس نے اشتہاری مجرمان اور موت کے سوداگروں کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کی گئی سنگین مقدمات میں مطلوب 3 مجرمان اشتہاری شاہ جہان ساکن جلسئی جرم 302/34،منظور ساکن یارحسین جرم 406,512/34،رشید ساکن گجو خان جرم 379کو گرفتار کیے گئے،اسی طرح دو بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے بالترتیب 2040گرام،1020گرام چرس یعنی مجموعی طور 3060گرام چرس برآمد کیے گئے 25مشتبہ گان سمیت انسدادی کاروائی میں 45افراد گرفتار۔

(جاری ہے)

اسلحہ دو عدد بندوق دو عدد پستول سمیت درجنوں کارتوس بھی برآمد۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہیں۔جدید ٹیکنالوجی VVSسیسٹم کے زریعے 40گاڑیوں کوچیک کیا ہے جبکہ CRVSسسٹم کے زریعے 30افراد کی شناحت کی گئی ہیں۔کالے شیشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 15گاڑیوں سے کالے پیپر ہٹائی گئی اور وارننگ دی گئی،اسی طرح کورونا وائرس کی سد باب کی خاطر لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے 5افراد کے خلاف جرم 33ndmaمقدمہ درج رجسٹرڈ کیے گئے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں