صوابی، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،کئی مشکوک افراد سمیت3منشیات فروش گرفتار

جمعرات 4 جون 2020 18:30

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) گدون پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کر کے کئی مشکوک افراد سمیت03منشیات فروش سمیت 7مختلف مقدمات میں مطلوب افراد کو دھرلیے گرفتار شدہ ملزمان کے قبضے سے 5655گرام چرس،03عدد پستول سمیت درجنوں کارتوس برآمدکر لی۔ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی کی ہدایت پر سرکل ٹوپی پولیس نے دہشت گردی سے متاثرہ علاقہ گدون،گندف،ملک آباد کے مختلف مقامات پر لینڈ مافیا، قبضہ گروپ، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیر قیادت ڈی ایس پی سرکل ٹوپی افتخار علی، ایس ایچ او iDS سب انسپکٹر شمس القمر خان بمعہ بھاری نفری پولیس نے دیہہ مینئی، سوگندے، ملک آباد، گندف، ڈھیرو و دیگر ملحقہ بانڈہ جات میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کی،سرچ اپریشن میں ایس ایچ او ٹوپی سب انسپکٹر نیاز علی خان،سب انسپکٹر فضل ربی خان بمع بھاری نفری پولیس،ایلیٹ فورس،آرآر ایف،ڈی ایس بی برانچ عملہ،سی ٹی ڈی سکواڈ نے حصہ لیے دوران سرچ اپریشن 20مشتبہ ٹھکانے اور مکانات چیک کئے گئے، جرائم پیشہ عناصر کے گھروں پر ہمراہ لیڈی کنسٹبلز چھاپے مارے گئے جس کے نتیجے میں موت کے سوداگر منشیات فروش لعل ابراھیم سکنہ ملک آباد کو گرفتار کرکے جس کے قبضہ سی2.295گرام چرس برآمد۔

(جاری ہے)

ملزم سرزمیں سکنہ گندف کے قبضہ سے 2.315 گرام چرس برآمدکر لی۔ اور ملزم شوکت سکنہ کوٹھا کے قبضہ سے 1.045 گرام چرس برآمد۔ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیاگیا۔ جبکہ دیگر کاروائیوں میں ملزم محمد نواز سکنہ دیول گڑھی کے قبضہ سے ایکضرب پستول 30 بور بمعہ 10 عدد کارتوس برآمد، ملزم نور علی شاہ سکنہ ملک آباد کے قبضہ سے ایکضرب پستول 30بور بمعہ25 عدد کارتوس برآمد۔

اور ملزم غزیز الرحمن سکنہ زروبی کے قبضہ سے ایکضرب پستول 30 بور بمعہ 10 عدد کارتوس، ملزمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیاگیا۔ دوران سرچ آپریشن پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے داخلی و خارجی راستوں سے آنے جانے والے تمام موٹر سائیکلوں،گاڑیوں اور مشکوک افرادکا ڈیٹا چیک کیا جس میں متعدد افراد کو زیر دفعہ ضابطہ 107/151 CrPC کیتحت گرفتار کیا گیا ہے۔جبکہ حراست میں لیے گئے بعض مشکوک افراد کی ویریفیکشن کے بعد کلیئر ہونے پر چھوڑے گئے۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں