تحصیل جر گہ ہال ٹوپی میں ضلعی اور پولیس انتظامیہ صوابی کاعوامی مسائل سننے ،انکے حل کیلئے ایک مشترکہ کھلی کچہری کا انعقاد

منگل 15 ستمبر 2020 18:34

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) تحصیل جر گہ ہال ٹوپی میں ضلعی اور پولیس انتظامیہ صوابی نے عوامی مسائل سننے اور ان کے حل کے لئے ایک مشترکہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ضلعی محکموں کے سر براہان ، ڈی ایس پی افتخار علی، ایس ایچ او جواد خان ، ایس ایچ او گدون گوہر خان عمائدین علاقہ، عوامی نمائندوں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

شرکاء نے محکمہ صحت ، پبلک ہیلتھ، ایریگیشن ، ویٹر نری، مال وغیرہ کے خلاف شکایات کے ڈھیر لگا دیئے اور کہا کہ علاقے میں مفرور آزاد گھومتے پھر تے ہیں۔ ڈی پی او عمران شاہد اور ڈی سی شاہد محمودعوام کے مسائل سے آگاہی حاصل کی اور کہا کہ اس قسم کے کچہریوں کے انعقاد کا مقصد باہمی تعاون ، اعتماد کے فقدان کو مزید مستحکم کرنا ، لوگوں کا حق ان کو دلوانا اور دہلیز پر ان کو انصاف کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے۔

(جاری ہے)

اور لوگوں کے ایسے مسائل حل کرنا ہے جو کسی بھی وجہ سے پہلے حل نہیں ہو سکے انہوں نے عوامی درخواستوں پر متعلقہ آفسران کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ مقررہ وقت کے اندر اندر لوگوں کی داد رسی کو یقینی بنا کر ان کی رپورٹس بھجوائی جائے ڈی پی او صوابی نے شرکاء کو مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری ، ٹریفک کے مسائل اور بیسک گدون میں پولیس چیک پوسٹ کے قیام کے بارے میں یقین دلایا اور کہا کہ کسی بھی مظلوم کے ساتھ نا انصافی ہر گز بر داشت نہیں کی جائے گی پولیس دن رات اپنی ڈیوٹی دیانتداری سے کر رہی ہے تاہم جرائم اور منشیات کے مکمل خاتمے کے لئے عوام کا تعاون نا گزیر ہے۔ تاکہ معاشرے کے ناسوروں کا جلد سے جلد قلع قمع کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں