تمباکو گرور ز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام اہم اجلاس

جمعرات 17 ستمبر 2020 18:43

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) تمباکو گرور ز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ٹوبیکو ریسرچ سنٹر میں سیکرٹری پاکستان ٹوبیکو بورڈ عطاء اللہ خان کی صدارت میں کاسٹ آف پروڈکشن سروے کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹی جی اے پی کے مرکزی چیر مین لیاقت یوسفزئی نے اس اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں تمباکو نرخ برائے سال2021معلوم کرنے کے طریقہ کار اور سروے فارم پر تفصیلی بحث کے بعد اہم فیصلے ہوئے۔

پی ٹی بی کے زیر انتظام کاشتکار تنظیموں، ٹوبیکو کمپنیوں اور محکمہ زراعت کی مشترکہ سرو ے ٹیم تمباکو پیداوار کے علاقوں میں کاشتکاروں سے انٹر ویو کر کے تمباکو فصل پر ہونے والے اخراجات اور سال2021تمباکو فصل کے لئے نرخ معلوم کرئے گی۔ لیاقت یوسفزئی نے کاشتکاران تمباکو سے اپیل کی کہ وہ موجودہ تمباکو فصل پر ہونے والے اخراجات اور آمدن اور نقد خرچہ اور محنت و مزدوری کا مکمل حساب کتاب شامل کریں ۔

(جاری ہے)

گذشتہ چند سالوں سے اوسط پیداوار 2700کلو گرام آرہاہے جب کہ تمباکو نرخ معلوم کرنے کے لئے اوسط پیداوار 3800سے 4ہزار کے جی پر اخراجات کو تقسیم کر کے نرخ کو کم کرکے ظاہر کیا جارہا ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے اور اسی بنیاد پر گذشتہ کئی سالوں سے کاشتکاروں کا استحصال جاری ہے کاسٹ آف پروڈکشن سروے میں زرعی ماہرین خصوصاً ایگرانومیسٹ کو شامل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں