صوابی،کمسن بچی پہاڑ سے چٹا ن گرنے سے جاں بحق

جمعرات 17 ستمبر 2020 18:43

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) مشہور تاریخی پہاڑ کڑا مار میں باپ کے انتظار میں بیٹھی کمسن بچی پہاڑ سے چٹا ن گرنے سے جاں بحق ہو گئیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز نو سالہ کمسن بچی کومل کڑا مار پہاڑ کے دامن میں اپنے والد کے انتظار میں بیٹھی تھی کہ اچانک پہاڑ سے بھاری وزنی چٹان ان پر گر گئی ۔اور بچی ملبے تلے دب گئی مقامی لوگوں نے بھاری وزنی چٹان کو اوزار سے توڑ کر چھ گھنٹے مسلسل جدوجہد کے بعد بچی کی لاش نکالی ۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں