صوابی،سوئی ناردرن پائپ لائن کی منظور کردہ سوئی گیس ترقیاتی سکیم پی کے 43تاحال تعطل کا شکار

منظور شدہ پائپ لائن سے کم پائپ لگا کر محکمہ کے اہلکار غائب ہوگئے سابق ایم پی اے محمد شیراز خان نے عدالت عالیہ پشاور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کردی عدالت عالیہ پشاور کے دو رکنی بینچ نے سو ئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ سے جواب طلب کرلیا

ہفتہ 26 ستمبر 2020 20:16

ٹوپی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2020ء) سوئی ناردرن پائپ لائن کی منظور کردہ سوئی گیس ترقیاتی سکیم پی کے 43تاحال تعطل کا شکار منظور شدہ پائپ لائن سے کم پائپ لگا کر محکمہ کے اہلکار غائب ہوگئے سابق ایم پی اے محمد شیراز خان نے محکمہ کی طرف سے پائپ لائن منظور شدہ سکیموں پر نہ لگانے کے خلاف عدالت عالیہ پشاور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کردی عدالت عالیہ پشاور کے دو رکنی بینچ جسٹس روح الامین خان اور جسٹس سید ارشد علی نے سو ئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ سے جواب طلب کرلیا تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی حاجی محمد شیراز خان نے وفاقی حکومت کے زریعے محکمہ ایس این جی پی ایل سی30نومبر 2017کو 39.286ملین روپے کی لاگت سی22.565کلومیٹر پائپ لائن یونین کو نسل گندف اور یونین کونسلز ٹوپی شرقی و غربی اورگندف کیلئے منظور کروایا ساتھ ہی ویلڈنگ اور پائپ لائننگ کا ٹینڈر بھی منظور کروایا 55منظور شدہ سکیموں میں صرف گندف اور ٹوپی غربی وشرقی میں منظور شدہ سکیموں سی8/9کلومیٹر پائپ کی تنصیب کی جب کہ بقایا تاحال نہیں لگایا گیا جس کے خلاف سابق ایم پی حاجی محمد شیراز خان ممتاز قانون دان راشد سہیل خان ایڈوکیٹ کے توسط سے ہائی کورٹ پشاور میں محکمہ کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کی جس پر معزز عدالت نے محکمہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے زمہ داروں سے جواب طلب کیا کہ آئندہ ہفتے کے اندر اندر جواب جمع کرائیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق ایم پی اے محمد شیراز خان نے کہا کہ علاقے کی ترقی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں