صادق سنجرانی کی مظہر علی خان کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت

اتوار 18 اکتوبر 2020 18:05

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مشہور سیاسی شخصیت مظہر علی خان کی وفات پر انکے اہلخانہ سے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

سینیٹر سجاد حسین طوری،سینیٹر دلاورخان،ایڈوائزر ٹو چئرمین سینیٹ سیدعابدحسن اور نعمان خان بھی چیئرمین کے ہمراہ تھے ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مشہور سیاسی شخصیت مظہر علی خان کی وفات پر انکے اہلخانہ سے تعزیت کی،چیئرمین سینیٹ اور انکے وفد نے مرحوم مظہر علی خان کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کچھ وقت غمزدہ خاندان کے ساتھ بھی گزارا۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں