Q چیرمین سینٹ صادق سنجرانی صوابی پہنچ گئے

sسیاسی شخصیت مظہر علی خان کی وفات پر انکے اہلخانہ سے تعزیت

اتوار 18 اکتوبر 2020 23:00

Kصوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2020ء) چیرمین سینٹ صادق سنجرانی صوابی پہنچ گئے۔سینیٹر سجاد حسین طوری،سینیٹر دلاورخان،ایڈوائزر ٹو چئیرمین سینیٹ سیدعابدحسن اور نعمان خان بھی چئیرمین کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مشہور سیاسی شخصیت مظہر علی خان کی وفات پر انکے اہلخانہ سے تعزیت کی ۔چئیرمین سینیٹ اور انکے وفد نے مرحوم مظہر علی خان کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صادق سنجرانی نے کچھ وقت غمزدہ خاندان کے ساتھ بھی گزارا

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں