صوابی، ٹریفک کے مختلف حادثات میں نوجوان جاں بحق ،تین زخمی

منگل 20 اکتوبر 2020 17:42

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق جب کہ تین زخمی ہو گئے۔ ریسکیو1122کی رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل کے حادثے میں ایک نوجوان عبدالہادی جاں بحق ہو گیا۔ دریں اثناء پشاور اسلام آباد موٹر وے پر صوابی انٹر چینج کے قریب تیز رفتار موٹر کار حادثے کا شکار ہو گئی۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں بلو چستان سے تعلق رکھنے والے تین افراد شدید زخمی ہو گئے ٹوپی روڈ پر موضع باجا کے بازار کے قریب موٹر سائیکل کے حادثے میں آٹھارہ سالہ نوجوان جاوید شدید زخمی ہو گیا پشاور اسلام آباد موٹر وے پر ہی صوابی انٹر چینج کے قریب کار کے حادثے میں 51عبدالجلیل اور 48سالہ حق نواز زخمی ہو گئے۔

ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور صوابی منتقل کر دیا۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں