صوابی، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے سرچ آپریشن ،ایک اشتہاری،دو سہولت کاروں سمیت 25 مشکوک افراد گرفتار

منگل 20 اکتوبر 2020 17:42

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) سرکل چھوٹا لاہور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے سرچ آپریشن ایک اشتہاری،دو سہولت کاروں سمیت 25 مشکوک افراد گرفتارکرکی4195گرام چرس,ایک کلاشنکوف, ایک بندوق دو پستول,49موٹرسائیکل تحویل میںنو تعینات ایس ایچ او تورڈھیر الطاف خان بمع بھاری نفری پولیس نے علاقہ تورڈھیر,جہانگیرہ حدود,ونڈ جلبئی,و دیگر ملحقہ بانڈہ جات میں جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کی۔

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی کی ھدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں سرکل لاہور ڈی ایس پی تاج محمد خان کی قیادت میں ایس ایچ او تورڈھیر سب انسپکٹر الطاف خان,ایس ایچ او چھوٹا لاہور سب انسپکٹر آئین خان بمع بھاری پولیس نفری،ایلیٹ فورس،آر آر ایف،ڈی ایس بی،لیڈی کنسٹبلز نے علاقہ تورڈھیر،جلبئی،میرہ, مانکی, جلسئی ودیگر حساس بانڈہ جات میں جرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کی, دوران چھاپہ زنی 23 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے کریمنل ریکارڈ کلئیر یونے پر چھوڑے گئے۔

(جاری ہے)

منشیات فروش سے 4کلو سے زائد چرس برآمد کرلی,ایک اشتہاری مجرم اور دو سہولت کار کو دھرلیی,جبکہ 16گاڑیوں سے کالے شیشے اُتارے گئے۔جبکہ بلا کاغذات 49عدد موٹرسائیکلز کو تحویل میں لیکر تفتیش شروع کی گئی۔مزید کاروائیاں جاری ہیں۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں